23 مئی، 2020، 11:24 AM

فلسطین کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا مؤقف فلسطینی عوام کی امیدوں اورامنگوں کے مطابق

فلسطین کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا مؤقف فلسطینی عوام کی امیدوں اورامنگوں کے مطابق

فلسطین کی عوامی محاذ آزادی تنظيم کے ڈپٹی سکریٹری ابو احمد فواد نے فلسطین کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے مؤقف کو فلسطینی عوام کی امیدوں، امنگوں اور مطالبات کے مطابق قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی عوامی محاذ آزادی تنظيم کے ڈپٹی سکریٹری ابو احمد فواد نے فلسطین کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے مؤقف کو فلسطینی عوام کی امیدوں،  امنگوں  اور مطالبات کے مطابق قراردیا ہے۔ ابو احمد فواد نے المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران کے روحانی پیشوا  آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطین کی آزادی کے لئے ایسا نقشہ مرتب کیا ہے جو استقامت پر مشتمل ہے اور فلسطینیوں کی امنگوں کے بالکل مطابق ہے۔

ابو احمد فواد نے بعض عرب ملکوں کی جانب سے اسرائيل کے ساتھ سیاسی تعلقات برقرار کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  عرب قومیں اسرائیل کے ساتھ سیاسی تعلقات برقرار کرنے کے خلاف ہیں بعض عرب حکمراں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں لیکن انھیں عرب عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے۔ ابو احمد فود نے فلسطینی صدر کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدوں کو منسوخ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی ان معاہدوں کو فلسطینی عوام کے مفادات کے خلاف سمجھتے تھے اور یہ معاہدے مکر و فریب اوردھوکے پر مبنی تھے۔

ابو احمد فواد نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یوم قدس کے موقع پر اپنے خطاب کے ذریعہ ایک بار پھر دنیا کی توجہ مسئلہ فلسطین کی طرف مبذول کی ہے اور مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔  فلسطینی عوام  رہبر معظم ، ایرانی حکومت اور ایرانی عوام کے قدرداں اور شکر گزار ہیں۔

News Code 1900373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha