21 جولائی، 2019، 11:47 AM

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی شروع ہوگئی اس سلسلے میں پہلا بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی شروع ہوگئی اس سلسلے میں پہلا بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کرتے ہوئے کراچی کی بندرگاہ پر پہلا جہاز پہنچا دیا۔ سعودی عرب نے پاکستان کو لگاتار 3 برس تک ادھا تیل فراہم کرنی کی یقین دہانی کرائی تھی۔سعودی عرب کی جانب سے رواں ماہ یکم جولائی کو اعلان کیا گیا تھا کہ نئے مالی سال سے پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ماہانہ تیل کی فراہمی شروع ہو جائے گی جو تین برس تک جاری رہے گی اور اس دوران پاکستان کو مجموعی طور پر تقریباً 10 ارب ڈالر مالیت کا خام تیل دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی عرب کے دورے کے دوران  پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی کا ابتدائی معاہدہ طے پایا تھا۔

News Code 1892312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha