15 جون، 2019، 1:46 PM

جرمنی اور کویت نے تیل بردار کشتیوں کے بارے میں امریکی دعوی رد کردیا

جرمنی اور کویت نے تیل بردار کشتیوں کے بارے میں امریکی دعوی رد کردیا

جرمنی کے وزیر خارجہ نے امریکہ کے اس فلمی دعوے کو مسترد کردیا ہے جس میں خلیج عمان میں تیل بردار کشتیوں کے قریب ایرانی گارڈ کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ کویت نے بھی ایران کے خلاف امریکی دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے وزیر خارجہ ہایکو ماس نے امریکہ کے اس فلمی دعوے کو مسترد کردیا ہے جس میں خلیج عمان میں تیل بردار کشتیوں کے قریب ایرانی گارڈ کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ کویت نے بھی ایران کے خلاف  امریکی دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شواہد حقائق پر مبنی نہیں ہیں اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ادھراقوام متحدہ میں کویت کے مستقل نمائندے منصور العتبی نے بھی امریکی فلمی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ  امریکہ فلم ميں جس کشتی کو ایران سے منسوب کرنے کی کوشش کررہا ہے اسے ثابت کرنا مشکل ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے ایک فلم شائع کی ہے جس میں تیل بردار کشتی کے قریب ایرانی کشتی کو دکھانے کی کوشش کرتے ہوئے ایران پر الزام عائد کیا ہے کشتیوں پر حملے ميں ایران ملوث ہے جبکہ ایران نے امریکی دعوے کو رد کردیا ہے۔

News ID 1891382

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha