مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ مودی کی جماعت بھارتی جنتا پارٹی الیکشن جیتنے کے لیے لوگوں میں نفرت پھیلا رہی ہے۔ جموں کشمیر کے علاقے بانیہال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انکا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو نفرت پھیلانے کے بجائے یہ بتانا چاہیے کہ انھوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں ملک اور عوام کے لیے کیا کیا؟ فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارت ایک اور جنگ کرلے لیکن جب معاملہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں جائے گا اور وہاں کشمیر سے متعلق قراردادوں پر بات ہوگی تو کیا بھارت اس کا سامنا کرسکتا ہے۔ کیا بھارت وہاں جواب دینے کے لیے تیار ہے، یہ صرف الیکشن جیتنے کے لیے لوگوں کو مروا رہے ہیں، بی جے پی مسلمان، سکھ، عیسائی، ہندو کو الگ کر کے الیکشن جیتنا چاہتی ہے لیکن ایسے جیتنا ان کی خام خیالی ہے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ مودی کی جماعت بھارتی جنتا پارٹی الیکشن جیتنے کے لیے لوگوں میں نفرت پھیلا رہی ہے۔
News ID 1888371
آپ کا تبصرہ