20 دسمبر، 2018، 1:43 PM

خلیل زاد کی کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

خلیل زاد کی کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے ملاقات میں ابوظبی میں ہونے والے افغان امن عمل اور آئندہ کے اقدامات پر مشاورت کی ۔ زلمے خلیل زاد آج افغانستان کی سول سوسائٹی، نوجوان قیادت، سیاسی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس سے قبل زلمے خلیل زاد متحدہ عرب امارات میں مذاکرات کے بعد کابل پہنچے، انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔زلمے خلیل زاد طالبان اور پاکستانی رہنماؤں سے ابوظبی اور اسلام آباد میں ملاقات کے بعد کابل پہنچے ہیں ۔

News ID 1886612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha