مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں کینیڈا کے دو شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ چین کی ریاستی سکیورٹی کی وزارت کی ڈینڈونگ سٹی برانچ کہنا ہے کہ وہ کینیڈآ کی کاروباری شخصیت مائیکل اسپاور سے تحقیقات کررہی ہے اور یہ تحقیقات 10 دسمبر سے شروع ہوئی ہے۔ اس حوالے سے کینیڈا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مائیکل اسپاور چین کے شمالی شہر ڈینڈونگ میں کام کرنے والے کاروبای شخص ہیں اور وہ جنوبی کوریا کے ساتھ ثقافتی تبادلے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا مائیکل اسپاور کا پتہ لگانے کے لیے سخت کوششیں کر رہا ہے اور اس معاملے کو چینی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ چین میں 2 کینیڈین شہریوں سے تفتیش اس وقت سامنے آئی جب کچھ روز قبل واشنگٹن کی درخواست پر کینیڈا نے چین کی بڑی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وانزہو کو گرفتار کیا تھا۔ تاہم منگل کو کینیڈا کے شہر وان کوور کی عدالت نے 75 لاکھ ڈالر کے عوض ان کی ضمانت منظور کی تھی۔
چین نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں کینیڈا کے دو شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1886420
آپ کا تبصرہ