5 دسمبر، 2018، 1:30 PM

برطانوی وزیر اعظم کو توہین پارلیمنٹ کا نوٹس جاری

برطانوی وزیر اعظم کو توہین پارلیمنٹ کا نوٹس جاری

برطانوی پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانیہ کے کسی وزیراعظم کو توہین پارلیمنٹ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانیہ کے کسی وزیراعظم کو توہین پارلیمنٹ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یورپی یونین سے علیحدگی کے بارے میں 11دسمبر کو پارلیمنٹ میں بحث کا آغاز ہو رہا ہے،جبکہ وزیر اعظم تھریسامے پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کو مکمل لیگل ایڈوائس نہیں دی ،جس پر پارلیمنٹ کے ہونے والے اجلاس میں293 کے مقابلے میں 311 ممبران کی اکثریت سے ممبران اسمبلی کی قرارداد کا احترام نہ کرنے پر وزیر اعظم کو  توہین پارلیمنٹ کا نوٹس جاری کرنے کی حمایت کی ۔نوٹس جاری ہونے کے بعد حکومت نے کہاہے کہ وہ بریگزٹ کے بارے میں ایڈوائس شائع کرنے کے لیے تیار ہے۔اس سے قبل برطانوی حکومت نے اپوزیشن کے مطالبے پر بریگزٹ معاہدے کو منظر عام پر لانے سے مکمل انکار کر دیا تھا ،جس کی وجہ سے اٹارنی جنرل اور  دیگر وزراء پر پارلیمنٹ میں  پابندی لگا دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ  برطانیہ بریگزٹ کے معاملے کی وجہ سے ان دنوں سخت معاشی و سیاسی بحران کا شکار ہے جبکہ حکمران جماعت کے 80 سے زائد ارکین پارلیمنٹ نے اپنی پارٹی پالیسیوں سے کھلم کھلا اختلاف کر دیا ہے،اسی طرح 8 وزار نے بھی بریگزٹ معاملے کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔

News ID 1886202

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha