مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں چوروں نے 7 ہزارنایاب کیڑے چرا کر سب کو حیران کردیا ہے۔ پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں انسیکٹ میوزیم سے چوروں نے نایاب صحرائی مکڑی، چھپکلیاں، بچھو ، لال بیگ سمیت سات ہزار نایاب کیڑے چرا کر فرار ہوگئے جبکہ ان کیڑوں کی مالیت پچاس ہزار ڈالر ہے۔ انتظامیہ کے مطابق کیڑوں کی اس عجیب چوری کی واردات میں عملہ ملوث ہو سکتا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
امریکی ریاست پنسلوانیا میں چوروں نے 7 ہزارنایاب کیڑے چرا کر سب کو حیران کردیا ہے۔
News ID 1883925
آپ کا تبصرہ