4 ستمبر، 2018، 2:32 PM

سعودی عرب کے بادشاہ کے بھائی کی شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان پر شدید تنقید

سعودی عرب کے بادشاہ کے بھائی کی  شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان پر شدید تنقید

سعودی عرب کے ٹرمپ نواز بادشاہ ملک سلمان کے بھائی احمد بن عبد العزیز نے ملک سلمان اور اس کے بیٹے اور ولیعہد محمد بن سلمان پر شدید تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ٹرمپ نواز  بادشاہ ملک سلمان کے بھائی احمد بن عبد العزیز نے ملک سلمان اور اس کے بیٹے اور ولیعہد محمد بن سلمان پر شدید تنقید کی ہے۔ احمد بن عبدالعزیز نے لندن میں آل سعود کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور اس کے بیٹے محمد بن سلمان کی پالیسیوں کا آل سعود سے کوئی تعلق نہیں ہے ملک سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لندن میں مظاہرین نے شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کی رہائشگاہ کے باہر آۂ سعود کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

احمد بن عبدالعزیز نے یمن پر مسلط کردہ جنگ کے بارے میں سوال کا جاوب دیتے ہوئے کہا کہ میری ارزو یہ ہے کہ یہ جنگ آج ہی بند ہوجائے کیونکہ اس جنگ میں بیشمار بےگناہ افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں بچزں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

News Code 1883655

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha