6 جولائی، 2018، 1:09 PM

فن لینڈ میں امریکی اور روسی صدور کی ملاقات میں مخۃلف امور پر گفتگو کا امکان

فن لینڈ میں امریکی اور روسی صدور کی ملاقات میں مخۃلف امور پر گفتگو کا امکان

امریکہ اور روس کے صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوتین کے درمیان فن لینڈ میں ملاقات متوقع ہے جس میں یوکرائن، شام اور ہتھیاروں پر کنٹرول کرنے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور روس کے صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوتین کے درمیان فن لینڈ میں ملاقات متوقع ہے جس میں یوکرائن، شام اور ہتھیاروں پر کنٹرول کرنے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے ساتھ 16 جولائی کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ملاقات کریں گے۔یہ ملاقات مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی سمٹ میں شرکت اور یورپی دورے کے اختتام پر ہوگی۔ روس میں امریکی سفیر جان ہنٹس مین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ یقین رکھتے ہیں کہ روس کے ساتھ امریکی تعلقات کا بہتر ہونا عالمی معاملات کے لیے بہت ضروری ہے۔

News Code 1881986

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha