28 مئی، 2018، 1:01 AM

قطر نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کی مصنوعات پر پابندی عائد کردی

قطر نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کی مصنوعات پر پابندی عائد کردی

قطر نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک بحرین، امارات اور مصر کی مصنوعات کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک بحرین، امارات اور مصر کی بنی ہوئی اشیاء کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق قطر نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سے درآمد کی ہوئی اشیاء کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ جس کے بعد ان ممالک میں تیار کردہ تمام اشیاء کو قطر برآمد نہیں کیا جا سکے گا۔ تاہم جو اشیاء ایئرپورٹ، بحری اڈوں اور دکانوں میں پہلے سے موجود ہیں ان کے حوالے سے کوئی پالیسی سامنے نہیں آئی ہے۔قطر کی وزارت تجارت کی جانب سے تمام دکانداروں کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی تیار کردہ اشیاء کو فروخت کرنے پر تادیبی کارروائی کی جائے  گی اس لیے تمام تاجر ان ممالک کی اشیاء کی خرید و فروخت سے اجتناب  کریں۔ اس حوالے سے وزارت تجارت کے اہلکار ایک ایک دکان کی جانچ پڑتال بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 5 جون کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر عرب نے دہشت گردی کا الزام لگاکر قطر سے سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ ان ممالک نے قطر کے تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کو مزید سخت کرتے ہوئے دیگر ممالک سے بھی قطر کے خلاف پابندیوں کی درخواست کی تھی لیکن دوسرے ممالک نے سعودی عرب کی اس درخواست کو رد کردیا تھا جبکہ ترکی نے سعودی عرب کی قطر کے خلاف پابندیوں کو ظالمانہ قراردیکر اس کی مذمت کی تھی۔

News ID 1881014

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha