22 مئی، 2018، 12:59 AM

کراچی میں گرمی کی شدت سے 60 افراد ہلاک

 کراچی میں گرمی کی شدت سے 60 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں حالیہ گرمی کے سبب اب تک 60 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں حالیہ گرمی کے سبب اب تک  60 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ گرمی کے سبب چند روز کے دوران  60 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ فیصل ایدھی نے کہا کہ ہفتے سے اب تک ایدھی کے کورنگی سرد خانے میں آنے والی لاشوں کی تعداد تین گنا جب کہ سہراب گوٹھ سرد خانے میں دگنی ہوچکی ہے، ان دونوں سینٹرز پر  لائی گئی لاشوں کی تعداد 160 ہے جس میں سے 60 میتوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے عزیز کی موت ہیٹ اسٹروک کے باعث ہوئی۔

News ID 1880874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha