مہر خبررساں ایجنسی نے ہاآرٹض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نےاس ملاقات میں امریکہ کی طرف سے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے اور ایران و گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ نیتن یاہو نے امریکی صدر سے مشرق وسطی اور شام کی صورتحال کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ اسرائیلی وزیر اعظم یہودی تنظیم ایپک کے سالانہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔
اسرائيل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1879173
آپ کا تبصرہ