15 فروری، 2018، 7:11 AM

علاقائی ممالک کو امریکہ کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے

علاقائی ممالک کو امریکہ کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی ممالک کو امریکہ کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ ڈین کوٹس کے بیان اور خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی ممالک کو امریکہ کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔  انھوں نے کہا کہ ایران خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے جبکہ خطے میں عدم استحکام علاقائی ممالک کے مفاد میں نہیں جبکہ امریکہ اسرائیل اور دہشت گردوں کی حمایت کرکے خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ امریکہ علاقائی ممالک کو ایران کے اثر و رسوخ سے ڈرانے کی بے بنیاد کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے حالانکہ ایران کے لئے خطے میں پائدار امن اہمیت کا حامل ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ علاقائي ممالک کو امریکہ کے گمراہ کن پروپیگنڈے کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے اور امریکہ کی ہاں میں ہاں ملانے سے گریز کرنا چاہیے۔

News ID 1878746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha