22 جنوری، 2018، 9:57 AM

ہندوستانی صدر نے دہلی کی ریاستی اسمبلی کے 20 اراکین کو معطل کردیا

ہندوستانی صدر نے دہلی کی ریاستی اسمبلی کے 20 اراکین کو معطل کردیا

ہندوستان کے صدر نے نئی دہلی کی ریاستی اسمبلی کے 20 اراکین کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری ملازمت رکھنے کے انکشاف پر الیکشن کمیشن کی سفارش پر معطل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے صدر نے نئی دہلی کی ریاستی اسمبلی کے 20 اراکین کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری ملازمت رکھنے کے انکشاف پر الیکشن کمیشن کی سفارش پر معطل کردیا ہے۔ دہلی کی ریاستی اسمبلی کے معطل کئے جانے والے 20 اراکین کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے۔ اسمبلی سے 20 اراکین کی معطلی کے بعد بھی عام آدمی پارٹی کے اکثریت باقی ہے عام آدمی پارٹی نے اس فیصلے کو غیر آئینی قراردیا ہے۔ واضح  رہے کہ ہندوستان کی اکثر ریاستوں میں سیاست دانوں کو رکن اسمبلی ہوتے ہوئے ملازمت کرنے کی قانونی طور پر اجازت نہیں ہے تاہم وزیر کے طور پر تعینات اراکین ان قوانین سے مستثنیٰ ہیں۔ ہندوستان کی چند ریاستوں میں رکن اسمبلی ہوتے ہوئے سرکاری عہدہ رکھنا قانونی طور پر جائز ہے لیکن دارالحکومت نئی دہلی میں ایسا قانون موجود نہیں ہے۔

News ID 1878213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha