13 جنوری، 2018، 3:07 PM

پانامہ میں امریکی سفیر عہدے سے مستعفی

پانامہ میں امریکی سفیر عہدے سے مستعفی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے تنگ آکر اور اختلافات کے باعث پانامہ میں امریکی سفیراپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے تنگ آکر اور اختلافات کے باعث پانامہ میں امریکی سفیراپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم میں اختلافات اور امریکی صدر کی پالیسیوں سے تنگ آکر متعدد حکام ان سے راستہ جدا کرچکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے تنگ آکر وسطی امریکی ملک پانامہ میں بھی امریکی سفیر جون ڈی فیلے نے استعفی دے دیا ہے۔ جان ڈی فیلی نے امریکی حکومت کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا ہے۔

سبکدوش سفیر جان ڈی فیلے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے صدر اور امریکی انتظامیہ کے ساتھ وفاداری سے کام کرنے کا حلف لیا تھا، مجھے بتایا گیا تھا کہ وفاداری نہ کرسکوں تو عہدہ چھوڑدوں، تو اس کا وقت آگیا ہے، اب ٹرمپ کے لیے مزید کام نہیں کرسکتا۔ امریکی وزارت خارجہ نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ پانامہ میں امریکی سفیرجان ڈی فیلے 9 مارچ کو عہدہ چھوڑ دیں گے۔

News ID 1878015

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha