11 جنوری، 2018، 11:13 AM

سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے فضائی حملے میں 10 یمنی شہری شہید

سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے فضائی حملے میں 10 یمنی شہری شہید

یمن کے شمال میں سعودی عرب کے اتحادی جنگی طیاروں نے ایک بازار پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے شمال میں سعودی عرب کے اتحادی جنگی طیاروں  نے ایک بازار پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ ادھر یمنی فورسز نے صوبہ تعز کے علاقہ موزع میں فراری صدر منصور ہادی سے وابستہ 4 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی نشانہ بازوں نے سرحدی علاقہ نجران میں واقع الشبکہ علاقہ میں سعودی عرب کے کم سے کم 2 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

News ID 1877965

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha