17 دسمبر، 2017، 2:00 PM

راہول گاندھی نے کانگریس کی صدارت سنبھال لی

راہول گاندھی نے کانگریس کی صدارت سنبھال لی

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس کی صدارت 47 سالہ راہول گاندھی نے سنبھال لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں  حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس کی صدارت 47 سالہ راہول گاندھی نے سنبھال لی۔  تقریب میں راہول گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی نے جماعت کی صدارت اپنے بیٹے راہول کو سونپ دی۔ انہوں نے اس موقع پر راہول کو کانگریس پارٹی کے لیے امید کی نئی کرن قرار دیا ۔راہول گاندھی نے کہا کہ وہ خود کو ایک نظریاتی کارکن سمجھتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی اختیار کردہ پالیسیوں کے نتیجے میں ہندوستانی عوام مشکلات کا شکار ہوتے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس جدت پسندی اور ترقی کے ذریعے ملک کو آگے لے جائے گی ۔ راہول گاندھی کا وزیراعظم نریندر مودی سے 2019ء میں ہونے والے عام انتخابات میں مقابلہ ہوگا۔

News ID 1877409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha