مہر خبررساں ایجنسی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ماحولیات ادارے کے رابطہ عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی ماحولیات کی ڈائریکٹرمحترمہ نیرہ پور ملائی نے کہا ہے کہ ادارہ ماحولیات کے اہلکاروں ، ماحولیات کے طرفداروں اور حامیوں نے یوم کوہستان کے موقع پر سیستان و بلوچستان کے پہاڑوں کی صفائی کا اہتمام کیا ۔
صوبہ سیستان و بلوچستان کی ماحولیات کی ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ماحولیات کے اہلکاروں اور ماہرین نے ضلع خاش کے ماحولیات کے ادارے کے تعاون سے 11 دسمبر یوم کوہستان کی مناسبت سے ایک اجتماعی پروگرام کے تحت اس ضلع کے پہاڑی علاقہ کو صاف کیا۔
انھوں نے کہا کہ پہاڑوں کی صفائی کے پروگرام میں صوبہ کے مختلف اداروں نے حصہ لیا جن میں خاش سمینٹ کمپنی ، ماحولیات کے طرفدارو حامی ، بچے اور ادارہ ماحولیات کے اہلکارشامل ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد پہاڑوں کی صفائی اور ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ایسے امور کی بچوں کو تربیت دینا ہے۔
آپ کا تبصرہ