11 دسمبر، 2017، 2:03 PM

سعودی عرب کا سینما ہالوں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان

سعودی عرب کا سینما ہالوں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان

سعودی عرب نےملک میں سینما ہالوں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نےملک میں سینما ہالوں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب نےملک میں سینما ہالوں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے نئے سال سے خواتین کے گاڑی چلانے پر عائد پابندی ختم کردی ہے جبکہ اب خواتین کو مردوں کے ساتھ اسٹیڈیم جاکر گیمز دیکھنے کی بھی اجازت ہوگی۔ گزشتہ ہفتے ہی سعودی عرب میں خواتین کا ایک کنسرٹ ہوا جو تاریخ کا پہلا کنسرٹ تھا جس میں خواتین نے حصہ لیا۔ اس کنسرٹ میں لبنانی گلوکارہ حبا تواجی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی تھی اور مختلف گانے گائے تھے۔  اطلاعات کے مطابق سعودی  ولیعہد سعودی عرب کی وہابی ثقافت کی بعض رسموں کو ختم کررہے ہیں اس سلسلے میں اس نے عورتوں کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا قانون منظور کرنے کا اعلان کیا اور عورتوں کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت بھی دیدی ، جبکہ سعودی عرب کی عورتیں اب اپنے شوہروں کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر بھی جاسکتی ہیں۔ سعودی عرب میں جاری اصلاحات کا آغازامریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے بعد شروع ہوا ہے۔

News ID 1877280

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha