مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر انتالیا میں ایران، روس اور ترکی کے وزراء خارجہ کے درمیان سہ فریقی اجلاس اختتام پذیرہوگيا ہے ۔ ایران کے وزير خآرجہ محمد جواد ظریف ، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو نے اس اجلاس میں شام میں قیام مان کے سلسلے میں بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل تہران میں تینوں ممالک کے اعلی ماہرین کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں شام کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران ، ترکی اور روس کے صدور کا روس کے شہر سوچی میں سربراہی اجلاس منعقد ہوگا جس میں شام میں قیام امن کے سلسلے میں غور کیا جائے گا ۔ ایرانی وزیر خآرجہ نے سعودی عرب کی طرف سے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو بد امنی ، دہشت گردی اور جنگی جنون کو فروغ دینے کے بجائے خطے میں امن و ثبات اور صلح کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔
ترکی کے شہر انتالیا میں ایران، روس اور ترکی کے وزراء خارجہ کے درمیان سہ فریقی اجلاس اختتام پذیرہوگيا ہے جبکہ تینوں ممالک کا سربراہی اجلاس روس کے شہر سوچی میں منعقد ہوگا ۔
News ID 1876784
آپ کا تبصرہ