مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہسپانوی وزیراعظم نے کاتالونیا کی پارلیمنٹ کوتحلیل کرکے 21 دسمبر کو انتخابات کا اعلان کردیا ہے اس سے قبل کاتالونیا کی پارلیمنٹ نے اسپین سے آزادی کا اعلان کیا تھا۔کاتالونیا کی پارلیمان نےاسپین سے آزادی کااعلان کیاتھاجس کے بعد ہسپانوی سینیٹ نےآرٹیکل 155کی منظوری دی تھی جس کے تحت اسپین کو کاتالونیا کےرہنماؤں کو برخاست کرنے اور پولیس اور معیشت سمیت دیگر شعبوں پر مکمل کنٹرول کااختیار ہے۔ کاتالونیا کی پارلیمان کی جانب سے آزادی کے اعلان کے بعد اسپین کے معروف شہر بارسلونا کی سڑکوں پر ہزاروں افراد جشن مناتے ہوئے باہر نکل آئے۔ انہوں نے کاتالونیا حکومت کے محل کے سامنے زبردست ریلی نکالی۔ اس موقع پر ہسپانوی عوام اپنا پرچم لہرا رہے تھے اور قومی ترانہ پڑھ رہے تھے۔کاتالونیا پارلیمان کے 70 اراکین نے اسپین سے آزادی کے حق میں ووٹ دیے جب کہ 10 نے مخالفت کی ۔ادھر فرانس اور جرمنی سمیت متعدد یورپی ملکوں اور امریکا نےبھی کاتالونیا کا اعلان آزادی مسترد کردیا ہے۔
ہسپانوی وزیراعظم نے کاتالونیا کی پارلیمنٹ کوتحلیل کرکے 21 دسمبر کو انتخابات کا اعلان کردیا ہے اس سے قبل کاتالونیا کی پارلیمنٹ نے اسپین سے آزادی کا اعلان کیا تھا۔
News ID 1876254
آپ کا تبصرہ