14 اکتوبر، 2017، 12:42 PM

کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے 2 مظاہرین ہلاک

کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے 2 مظاہرین ہلاک

کینیا میں الیکشن کمیشن کے سربراہان کو ہٹانے کے لئے مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا جبکہ پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں دو مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا میں الیکشن کمیشن کے سربراہان کو ہٹانے کے لئے مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا جبکہ پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں دو مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ملک کے جنوب مغربی کاؤنٹی سیایا کا ٹاؤن بوندو میں رونما ہوا جہاں دو درجن کے قریب مشتعل مظاہرین نےایک پولیس اسٹیشن پر قبضہ کرنے کے لئے دھاوا بولنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں دو مظاہرین موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔

News ID 1875937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha