23 جون، 2017، 12:54 AM

نئی دہلی میں دہشت گردانہ حملے کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

نئی دہلی میں دہشت گردانہ حملے کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

ہندوستان کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے دارالحکومت نئی دہلی میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے بارے میں خبردار کئے جانے کے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے دارالحکومت نئی دہلی میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے بارے میں خبردار کئے جانے کے  پولیس کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ دہشت گرد عید الفطر سے پہلے دہشت گردانہ کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔دہلی پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ پورے ملک میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں،جن مقامات پر سکیورٹی کے انتظامات بڑھانے کا حکم جاری کیا گیا ہے ان میں ریلوے سٹیشن ، بس سٹیشن ، میٹرو سٹیشن، ہوٹل ، شاپنگ مال ، مذہبی مقامات، مغربی ممالک کے سفارت خانے اور سٹیڈیم شامل ہیں، اس کے ساتھ  ہندوستان کے خفیہ اداروں نے مشکوک گاڑیوں کی مکمل تلاشی اور صوبوں کے درمیان  آمدو رفت  کرنے والی گاڑیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

News ID 1873377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha