مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہندوستانی شہری کلبھوشن یادو کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹر اکاونٹ پر کہا کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ کلبھوشن یادو کے خاندان اور ملک کے باشندگان کے لئے بڑی راحت کا باعث بن کر سامنے آیا ہے۔انہوں نے دوسری ٹویٹ میں کہا کہ میں قوم کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم کلبھوشن جادھو کو بچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہریش سالوے کے شکرگزارہیں کہ انہوں اس کیس کو عالمی عدالت انصاف کے سامنے مضبوطی سے پیش کیا ۔ ساتھ ہی، ہم وزارت خارجہ کی اپنی ٹیم کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے اس معاملے کو انجام تک پہنچانے میں انتہائی جدوجہد اور محنت سے کام کیا۔واضح رہے کہ جمعرات کو عالمی عدالت انصاف کے جج رونی ابراہم نے اپنے فیصلے میں پاکستان کو کلبھوشن یادوکی پھانسی دینے سے باز رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ "عالمی عدالت یہ حکم دینا مناسب سمجھتی ہے کہ ہماری طرف سے حتمی فیصلہ سنائے جانے تک پاکستان کلبھوشن یادو کو پھانسی دینے سے باز رہے ۔پاکستان میں فوجی عدالت کی طرف سے کلبھوشن یادو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعدبھارت نے اس معاملے کو ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف میں اٹھایا تھا۔ ادر پاکستانی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے رہنما نے عالمی عدالت کے فیصلے کو پاکستانی حکومت کی ناکامی اور پاکستان کے لئے بہت بڑا دھچکا قراردیا ہے۔
ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہندوستانی شہری کلبھوشن یادو کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
News ID 1872606
آپ کا تبصرہ