مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر ایران کی پابندی اور عمل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرنا کافی نہیں ہے ایران دوسرا شمالی کوریا ہے۔ٹیلرسن نے کہا کہ ایران خطے میں امریکی مفادات کو نقصان پہچانا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کانگریس کو لکھے گئے ایک خط میں ایران پردہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر نگرانی کے ایران ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے نقش قدم پر چل سکتا ہے۔ریکس ٹلرسن نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ لبنان، عراق، شام اور یمن میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے، ایران مشرق وسطیٰ میں اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچارہا ہے، اس لئے واشنگٹن کو ایک جامع پالیسی کے تحت تہران سے لاحق خطرات سے نمٹنا ضروری ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ دنیا بھر میں دہشت گردی کا اصلی ذمہ دار امریکہ اور اس کے عرب اتحادی ممالک کو قراردے رہے ہیں اور اس سلسلے میں ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں کہ سعودی عرب اور امریکہ خطے میں دہشت گردوں کی پشتپناہی اور سپرستی کررہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر ایران کی پابندی اور عمل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرنا کافی نہیں ہے ایران دوسرا شمالی کوریا ہے۔
News ID 1871932
آپ کا تبصرہ