16 مارچ، 2017، 7:36 PM

افغانستان میں داعش دہشت گرد موجود ہیں

افغانستان میں داعش دہشت گرد موجود ہیں

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش دہشت گرد بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش دہشت گرد موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ نفیس زکریا نے کہا کہداعش افغانستان میں موجود ہیں اور افغانستان میں موجود دہشت گرد بار بار پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، پاک افغان سرحد کی بندش عارضی ہے جلد ہی ضروری اقدامات اختیار کرنے کے بعد پاک افغان سرحد کو کھولا جائے گا۔ جبکہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جاری دہشت گردی کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے اور پاکستان افغانستان میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔ افغان حکام کے مطابق پاکستان میں دہشت گرد بڑے پیمانے پر موجود ہیں اور پاکستان میں داعش کے اہم ٹھکانے ہیں جنھیں وہابی دہشت گردوں بالخصوص لال مسجد کے ملاؤں کی حمایت حاصل ہے۔

News ID 1871126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha