12 فروری، 2017، 1:26 PM

بحرینی حکومت نے تین شہداء کی تشییع جنازہ میں شرکت کرنے والوں پر فائرنگ کی دھمکی دیدی

بحرینی حکومت نے تین شہداء کی تشییع جنازہ میں شرکت کرنے والوں پر فائرنگ کی دھمکی دیدی

بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے تین شہداء کی تشییع جنازہ پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کےتین شہداء کی تشییع جنازہ میں شرکت کرنے والوں پر فائرنگ کی جائےگي شہداء کو الشیخ میثم قبرستان میں دفن کیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صوت المنامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے تین شہداء کی تشییع جنازہ پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کےتین شہداء کی تشییع  جنازہ میں شرکت کرنے والوں پر فائرنگ کی جائےگي شہداء کو الشیخ میثم قبرستان میں زبردستی دفن کیا جائےگا۔ اس سے قبل بحرینی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ شہداء کو ان کے ورثاء کی مرضی کے خلاف اورجبری طورپر ام الحصم علاقہ کے قبرستان الشیخ میثم میں دفن کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق شیخ میثم قبربستان کا سکیورٹی فورسز نے محاصرہ کررکھا ہے۔ بحرینی حکومت نے چند روز قبل تین بحرینی جوانوں رضا الغسرہ ، محمود یحیی اور مصطفی عبد علی کو شہید کردیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق بحرینی حکومت کے بہیمانہ اور مجرمانہ اقدامات کے خلاف بحرینی عوام احتجاجی مظاہرے اور ملک میں جمہوری نظام کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

News ID 1870393

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha