16 مارچ، 2011، 11:20 AM

بحرین

بحرین میں آل خلیفہ و آل سعود کے بھیانک جرائم/ منامہ میں قتل عام

بحرین میں آل خلیفہ و آل سعود کے بھیانک جرائم/ منامہ میں قتل عام

عرب ذرائع کے مطابق بحرین میں پرامن مظاہرین کے خلاف آل خلیفہ اور آل سعود نے مشترکہ طور پروحشیانہ اور بھیانک جرائم کا آغاز کردیا ہے بحرین میں ایمر جنسی نافذ کرکے وسیع پیمانے پر لوگوں کا قتل عام شروع کردیا گياہے جبکہ عالمی برادری کی توجہ اس وقت جاپان کے زلزلہ پر لگی ہوئی ہے۔

مہر خبررساں  ایجنسی نے عرب  ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں پرامن مظاہرین کے خلاف آل خلیفہ  اور آل سعود نے مشترکہ طور پروحشیانہ اور بھیانک جرائم کا آغاز کردیا ہے بحرین میں ایمر جنسی نافذ کرکے وسیع پیمانے پر لوگوں کا قتل عام شروع کردیا گيا ہے بحرین کے دارالحکومت منامہمیں حکومت کے خلاف کیمپ لگائے پر امن مظاہرین پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور انہیں منتشر کر نے کے لئے آنسو گیساور گولیوں  سےفائر کیا۔ سیکڑوں افرادایمرجنسی کی پرواکیے بغیرمنامہ کے پرل اسکوائر پر جمع ہیں اور مظاہرے کر رہے ہیں۔آج صبح ہنگاموں پر قابو پانے والی خصوصی پولیس فورس نے مظاہرین پر حملہ کر دیا اور ان کے خلاف آنسو گیس اور گولیاں استعمال کیں۔بحرین میں گزشتہ روز حکومت نے تین ماہ کے لیے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔جبکہ عالمی برادری کی توجہ جاپان کے زلزلہ پر لگی ہوئی ہے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی عرب نے بحرین میں پرامن مظاہرین کو کچلنے کے لئے اپنے ایک ہزار فوجی بحرین روانہ کردیئے جس سے پر امن مظاہرین میں  اشتعال پیدا ہوگیا  ہے آل خلیفہ نے ملک میں اصلاحات اور عوامی مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے ایمرجنسی نافذ کردی ہے یہ ایمرجنسی تین ماہ تک جاری رہےگی آل خلیفہ کے سکیورٹی دستوں کو مدد بہم پہنچانے کے لئے سعودی عرب اور امارات نے بھی اپنے فوجیوں کو بحرین بھیج دیا ہے کل سے اب تک 6 بحرینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر شہداء کی تعداد 15 تک پہنچ گئی اور کئی سو بحرینی سعودی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی وزير خارجہ رابرٹ گیٹس کے بحرین کے دورے کے بعد سعودی عرب نے اپنی فوجیں بحرین روانہ کی ہیں اور بحرین میں پرامن مظاہرین کو کچلنے کے لئے امریکہ اور سعودی عرب مشترکہ ایجنڈے پر عمل کررہے ہیں۔

News ID 1275455

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha