مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالعوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے وزیراعظم تھریسامے کو مکمل اختیار دے دیا ہے۔ برطانوی دارالعوام نے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کا بل منظور کرلیا۔اور اس حوالے سے دارالعوام میں ہونے والی ووٹنگ میں بریگزٹ کے حق میں 494 جبکہ مخالفت میں 122 ووٹ ڈالے گئے جس کے بعد یورپی یونین سے علیحدگی کے بل کو منظور کرلیا گیا۔ بریگزٹ پر عمل درآمد ہاؤس آف لارڈز کی منظوری کے بعد شروع ہو گا۔واضح رہے کہ اس قانون کی منظوری کے بعد برطانیہ میں مقیم یورپی شہریوں کو مستقل رہائش نہیں مل سکے گی۔
برطانوی دارالعوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے وزیراعظم تھریسامے کو مکمل اختیار دے دیا ہے۔
News ID 1870311
آپ کا تبصرہ