مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالعوام کے بعد دارالامراء نے بھی بریگزٹ بل منظور کرلیا ہے جس کے بعد برطانیہ کا یورپی یونین سے اخراج کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔
برطانوی وزیراعظم رواں ماہ کے آخر تک آرٹیکل 50 کا نفاز کریں گی ۔جس کے بعد یورپی یونین سے اخراج کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔ برطانوی پارلیمنٹ کے دارالامراء نے بریگزٹ بل کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ٹریزا مے حکومت کے لیے آرٹیکل 50 کے نفاذ کی راہ ہموارہوگئی ہے، وزیراعظم ٹریزا مے اس ماہ کے آخر تک آرٹیکل50 کو نافذ کر دیں گی ۔
آرٹیکل 50 کے نفاذ کے بعد برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کا باقاعدہ آغاز ہو گا ،برطانوی پارلیمنٹ کا دارالعوام پہلے ہی بریگزٹ بل کی منظوری دے چکا ہے ۔
آخری مرحلے میں بل ملکہ برطانیہ کے سامنے شاہی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، شاہی منظوری کے بعد بل باقاعدہ قانون کا درجہ حاصل کر ے گا۔
برطانوی دارالعوام کے بعد دارالامراء نے بھی بریگزٹ بل منظور کرلیا ہے جس کے بعد برطانیہ کا یورپی یونین سے اخراج کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔
News ID 1871069
آپ کا تبصرہ