13 جنوری، 2017، 8:39 AM

فرانسیسی کمپنی ایئر بس نے پہلا مسافر طیارہ ایران کے حوالے کردیا

فرانسیسی کمپنی ایئر بس نے پہلا مسافر طیارہ ایران کے حوالے کردیا

فرانسیسی کمپنی ایئربس نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے خاتمہ کے بعد پہلا اے 321 مسافر طیارہ ایران کے حوالے کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی کمپنی ایئربس نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے خاتمہ کے بعد  پہلا اے 321 مسافر طیارہ ایران کے حوالے کردیا ہے۔ طیارہ فرانس سےتہران کے ہوائی اڈے مہر آباد پہنچ گيا ۔ 200  نشستوں والا مسافر طیارہ ایرانی ایئر لائن کا حصہ بنے گا۔عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدے کے بعد ایران پرعائد عالمی پابندیاں ختم ہونے پر ایران نے ایئر بس کمپنی سے سو طیاروں کا معاہدہ کیا تھا۔ ایران بوئنگ کمپنی سے بھی80طیارے خرید رہا ہے اور مزید طیاروں کے لیے اٹلی فرانس کی مشترکہ کمپنی سے بات چیت جاری ہے۔

News ID 1869680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha