1 دسمبر، 2016، 8:23 PM

برازیلین طیارہ ایندھن ختم ہونے کے باعث تباہ ہوا

برازیلین طیارہ ایندھن ختم ہونے کے باعث تباہ ہوا

برازیل کے فٹ بالرز کو لے جانے والے چارٹرڈ طیارے کے پائلٹ نے حادثے سے قبل ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایندھن ختم ہو جانے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے فٹ بالرز کو لے جانے والے چارٹرڈ طیارے کے پائلٹ نے حادثے سے قبل ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایندھن ختم ہو جانے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ طیارے کے تباہ ہونے سے چند منٹ پہلے کی لیک ریکارڈنگ کے مطابق پائلٹ نے جنوبی امریکہ کے پہاڑی سلسلے میں گرنے سے قبل لینڈنگ کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔ حادثے کی تحقیقات سے بھی اس بات کی تصدیق ہوئی ہے، حادثے کے مقام پر جہاز کے ٹکڑے تو ملے لیکن تیل نہیں ملا جس کی وجہ سے کوئی دھماکہ بھی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل برازیل کے فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کو لے جانے والا جہاز کولمبیا کی حدود میں حادثے کا شکار ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 81 میں سے 77 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

News ID 1868702

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha