30 ستمبر، 2016، 8:12 PM

ہندوستان کا پاکستان سے فوجی اہلکار کی گرفتاری کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

ہندوستان کا پاکستان سے فوجی اہلکار کی گرفتاری کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارتی فوجی کی گرفتاری سے متعلق خبروں کا نوٹس لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارتی فوجی کی گرفتاری سے متعلق خبروں کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسی فوجی یا شہری کا لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب چلے جانا کوئی غیر معمولی واقعہ نہیں ہے۔ ایسے واقعے روزمرہ کے معمولات کا حصہ ہیں،  ہندوستانی حکومت اپنے فوجی کی واپسی کے لیے مناسب طریقہ کار کے تحت اقدامات کرے گی۔ ادھر ہندوستانی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے ہندوستانی فوجی کا تعلق 37 راشٹریہ رائفل سے ہے اور وہ سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان سے لیس تھا۔

News ID 1867275

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha