مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نومبر میں پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔
ادھر ہندوستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سارک کانفرنس میں بہت وقت باقی ہے، فی الحال ہندوستانی وزیر اعظم نے اس کانفرنس میں شرکت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر میں پاکستان نواز علیحدگی پسندوں کے حملے میں 17 ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہت کشیدہ ہوگئے ہیں اور دونوں ممالک کے حکام ایکدوسرے پر الزام اور جوابی الزامات عائد کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملے کی ذمہ داری پاکستانی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ نے قبول کرلی ہے۔
ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نومبر میں پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔
News ID 1867026
آپ کا تبصرہ