مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ترک عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ترک حکام نے عیدالفطر بھرپور طریقے سے منانے کیلئے 9 روزچھٹیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔اطلاعات کے مطابق آج جرمنی میں بھی عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں کل عید فطر منائے جانے کی توقع ہے۔
![ترکی میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے ترکی میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے](https://media.mehrnews.com/d/2016/04/10/3/2044940.jpg?ts=1486462047399)
ترکی میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
News ID 1865265
آپ کا تبصرہ