12 جون، 2016، 4:11 PM

کشمیر میں متعدد حریت رہنما گرفتار یا گھروں میں  نظر بند

کشمیر میں متعدد حریت رہنما گرفتار یا گھروں میں  نظر بند

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں فوجی کالونی کی تعمیرکے خلاف منعقدہ سیمینارمیں شرکت سے روکنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے کئی حریت رہنماؤں کو گرفتار جب کہ متعدد کو گھروں میں نظر بند کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں فوجی کالونی کی تعمیرکے خلاف منعقدہ سمینار میں شرکت سے روکنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے کئی حریت رہنماؤں کو گرفتار جب کہ متعدد کو گھروں میں نظر بند کردیا ہے۔

اطلاعاتکے مطابق ہندوستانی حکومت کی جانب سے کشمیرمیں فوجیوں کے لیے رہائشی کالونی کی تعمیرکے خلاف آل پارٹیزحریت کانفرنس اورجموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کے زیراہتمام سمینارکا اہتمام کیا گیا ہے۔ ہندوستانی فوج نے اس سمینارکو ناکام بنانے کے لیے حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ میر واعظ عمر فاروق اورسید علی گیلانی سمیت دیگر رہنماؤں  کو گھروں میں نظربند کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سری نگرمیں ہندوستانی فوج کے لیے رہائشی کالونی کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1864693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha