10 جون، 2016، 3:55 PM

افغانستان میں موجود امریکی فورسز کے اختیارات میں اضافہ

افغانستان میں موجود امریکی فورسز کے اختیارات میں اضافہ

امریکی صدر اوبامہ نے افغانستان میں موجود امریکی فورسز کے اختیارات میں اضافے کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر اوبامہ نے افغانستان میں موجود امریکی فورسز کے اختیارات میں اضافے کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔
کئی ماہ کے مباحثے کے بعد وہائٹ ہاؤس نے افغانستان میں امریکی فورسز کے اختیارات میں توسیع کےمنصوبے کا اعلان کردیا ہےجس کے تحت امریکی فورسز ضرورت پڑنے پرطالبان پر فضائی حملے کرسکیں گی۔
افغانستان میں اب بھی 9 ہزار 800 امریکی فوجی اہلکار موجود ہیں، جو اس اعلان سے قبل افغان طالبان جنگ کا براہ راست حصہ نہیں تھے۔

نئے پالیسی کے تحت افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جون نکولسن کے پاس یہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہوگا کہ کب افغان فورسز کا ساتھ دینا ہے۔

News ID 1864651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha