مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیلری کلنٹن امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی اہم سیاسی جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی سابق خاتون اول اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدارتی امیدوار بننے کیلئے2383مندوبین کی حمایت حاصل کرچکی ہیں۔مندوبین کی حمایت کے حصول کے بعد ہیلری کلنٹن امریکہ میں صدارت کی امیدواربننے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ان کے صدارتی امیدوار بننے کا باقاعدہ اعلان جولائی میں کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق ہیلری کلنٹن نے امریکہ کی تاریخ میں خواتین کے ایک تاریخی لمحے تک پہنچنے کیلئے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
![ہیلری کلنٹن امریکی صدارتی امیدوار بننے والی پہلی خاتون بن گئی ہیلری کلنٹن امریکی صدارتی امیدوار بننے والی پہلی خاتون بن گئی](https://media.mehrnews.com/d/2016/06/08/3/2101549.jpg?ts=1486462047399)
ہیلری کلنٹن امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی اہم سیاسی جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
News ID 1864601
آپ کا تبصرہ