مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر قومی احتساب بیورو " نیب" کی کارروائی کے دوران 73 کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق گھر سے ایک لوکر اور نوٹوں سے بھرے 14 بیگ تحویل میں لے لیے گئے ہیں جبکہ نوٹوں کے علاوہ گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، پرائز بانڈ اور سیونگ سرٹیفیکٹ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
بلوچستان کے سکریٹری خزانہ پر لوکل گورنمنٹ اور پی ایس بی پی کے فنڈز میں ایک ارب سے زائد کےغبن کا الزام ہے جبکہ مشتاق رئیسانی کا کل نیب کورٹ میں ریمانڈ لیا جائے گا۔اس سے قبل نیب نے اربوں روپے بدعنوانی کے الزام میں سکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کو گرفتار کیا تھا۔نیب کا کہنا ہے کہ مشتاق رئیسانی پرلوکل گورنمنٹ ترقیاتی فنڈزمیں اربوں روپےکرپشن کا الزام ہے۔
آپ کا تبصرہ