2 فروری، 2016، 11:48 AM

بھارت اورافغانستان کے درمیان اسٹراٹیجک پارٹنرشپ پر اتفاق

بھارت اورافغانستان کے درمیان اسٹراٹیجک پارٹنرشپ پر اتفاق

بھارت اورافغانستان کے درمیان سفارت کار وں کے ایک دوسرے کے ہاں ویزا کے بغیر سفرکرنے کے معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ بھارت نے افغان عوام کے فائدے کے لئے اسٹراٹیجک پارٹنرشپ کو منظورکرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت اورافغانستان کے درمیان سفارت کار وں کے ایک دوسرے کے ہاں ویزا کے بغیر سفرکرنے کے معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ بھارت نے افغان عوام کے فائدے کے لئے اسٹراٹیجک پارٹنرشپ کو منظورکرلیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ایک بیان میں کہاکہ افغانستان کے چیف ایگزیکٹیوآفیسراور وزارتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کیں، دونوں رہنما وں سے ڈاکٹر عبداللہ کی الگ الگ ملاقاتوں میں اہم امور زیر بحث آئے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی موجودگی میں دونوں ملکوں نے ایک معاہدہ پر دستخط کیے جس کے مطابق دونوں ملکوں کے سفارت کار اب ایک دوسرے کے ہاں ویزا کے بغیر سفر کرسکیں گے۔ سوروپ نے کہا کہ سشما سوراج نے افغان عوام کے فائدے کے لئے اسٹراٹیجک پارٹنرشپ کو منظوری دے دی۔
ڈاکٹر عبداللہ کے اس دورے کے دوران بھارت کے شہر جے پور میں منگل سے شروع ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی انسداد دہشت گردی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

News ID 1861517

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha