1 فروری، 2016، 10:48 PM

مودی کے پاس صرف 4700 انڈین روپے نقد ہیں

مودی کے پاس صرف 4700 انڈین روپے نقد ہیں

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس محض 4700 انڈین روپے نقد ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس محض 4700 انڈین روپے نقد ہیں۔ہندوستانی وزیر اعظم کے آفس نے نریندرمودی کے اثاثوں کی 30 جنوری، 2016 تک کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں ، جن کے مطابق ان کے کُل اثاثے بڑھ کر 1.41 کروڑ انڈین روپے ہو چکے ہیں۔ان کے اثاثے بڑھنے کی وجہ 13 سال قبل خریدی گئی رہائشی جگہ ہے، جس کی قدر میں اس عرصے کے دوران 25 گنا اضافہ ہوا۔اطلاعات کے مطابق فی الوقت مودی کے پاس 4700 روپے نقد رقم ہے، جبکہ 18 اگست، 2014 میں ان کے پاس 38700 روپے تھے۔مجموعی طور پر 31 مارچ، 2015 تک مودی کے پاس منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد 1.26 کروڑ سے بڑھ کر 1.41 کروڑ روپے ہو گئی۔اثاثوں کی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ مودی کے پاس کوئی گاڑی نہیں۔ مودی نے بینکوں سے کوئی قرضہ نہیں لے رکھا، جبکہ ان کے پاس 45 گرام کی چار سونے کی انگوٹھیوں کی قیمت 1.19 لاکھ روپے ہے۔ مودی کے پاس 20 ہزار روپے مالیت کے بانڈز، 5.45 لاکھ روپے کے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس اور دو لاکھ روپے کی لائف انشورنس بھی موجود ہے۔مودی کے پاس کوئی زرعی زمین یا کمرشل جائیداد بھی نہیں ہے۔

News ID 1861513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha