19 جنوری، 2016، 11:20 AM

سعودی عرب کی صومالیہ کو 50 ملین ڈالر کی رشوت

سعودی عرب کی صومالیہ کو 50 ملین ڈالر کی رشوت

سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے لئے صومالیہ کو 50 ملین ڈالر کی رشوت ادا کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے لئے صومالیہ کو 50 ملین ڈالر کی رشوت ادا کی۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب مال و دولت کے زور پر ایران کے خلاف دیگر ممالک کو اپنے خیمہ میں جمع کرنے کی کوشش کررہا ہے رائٹرز کے مطابق کینیا میں واقعہ سعودی سفارتخانے کی طرف سے صومالیہ میں سعودی سفارتخانے کو بھیجی گئی دستاویز سے انکشاف ہوا ہے کہ  سعودی عرب نے دو کروڑ ڈالر  بجٹ کی مد میں دئے ہیں جبکہ مزید تین کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کے لئے ادا کئے گئے ہیں۔لیکن سعودی عرب کی ان مذموم کوششوں سے ایران پر کوئی اثر پرنے والا نہیں کیونکہ ایران اس سے قبل سعودی عرب کے آقا امریکہ کے خلاف ہر محاذ پر کامیاب رہا ہے اور ایران کی کامیابیوں میں مال و زور کے بجائے اللہ تعالی کی مدد اور نصرت شامل ہے۔

News ID 1861165

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha