16 جنوری، 2016، 1:58 PM

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 30ڈالر سے نیچے پہنچ گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 30ڈالر سے نیچے پہنچ گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تیس ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے گر گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تیس ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے گر گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔اطلاعات کے مطابق برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے ایک ڈالر چورانوے سینٹ کمی کے بعد اٹھائیس ڈالر چورانوے سینٹ فی بیرل پر بند ہوئے ۔ گزشتہ بارہ برسوں کے دوران یہ خام تیل کی کم ترین قیمت ہے۔  ذرائع کے مطابق تیل کی قیمت کم کرنے میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا ہے اور ایسا اس نے ایران کو اقتصادی طور پر نقصان پہنچانے کے لئے کیا ہے ۔ سعودی عرب نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی مذاکرات کو ناکام بنانے کی بھر پور کوشش کی لیکن اس میں ناکامی کے بعد اس نے تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کرنے کے لئے اپنی تیل کی پیداوار میں اضافہ کردیا جس کی بنا پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ریکارڈ سطح پر کم ہوگئی لیکن سعودی عرب کے اس اقدام سے نہ صرف ایران کو نقصان پہنچے گا بلکہ خود سعودی عرب کو بھی بہت بڑے خسارے کا سامنا ہے۔

News ID 1861103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha