مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے سلسلے میں پاکستانی تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کو نئی دہلی آنے کی اجازت دے دی گئی ہے. نئی دہلی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان وکاس سوارپ کا کہنا تھا، پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کا خیر مقدم کرتے ہیں اور مکمل تعاون کریں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم ہندوستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا.
وکاس سوارپ نے بتایا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان خارجہ سیکریٹریز سطح کے مذاکرات ملتوی کردیئے گئے ہیں، جن کا اعلان عنقریب کیا جائے گا.
آپ کا تبصرہ