مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے صوبہ قطیف میں سعودی عرب کی ڈکٹیٹر اور خونخوار حکومت کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے سعودی حکومت نے اب تک شہید آیت اللہ نمرباقر النمر کی لاش ورثاء کے حوالے نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی سفاک اور مجرم حکومت نے آیت اللہ شہید باقر النمر کو کسی نامعلوم مقام پر دفن کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ شہید کے ورثاء سعودی عرب کی خونخوار اور یزیدی حکومت نے لاش کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ادھر القطیف میں سعودی سکیورٹی دستوں کا شیعوں کے گھروں پر حملہ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین کو زد وکوب کیا جارہا ہے ۔عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے سکیویرٹی اہلکار شہید آیت اللہ نمر کے بہیمانہ قتل کے خلاف مظاہرے کرنے والے افراد کو ظلم و ستم اور بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ شیخ نمر کی مظلومانہ شہادت کے بعد سعودی عرب کو عالمی سطح پر شدید مذمت کا سامنا ہے۔
![قطیف میں شیعوں پر سعودی عرب کے مظالم کا سلسلہ جاری قطیف میں شیعوں پر سعودی عرب کے مظالم کا سلسلہ جاری](https://media.mehrnews.com/d/2016/01/04/3/1959611.jpg?ts=1486462047399)
سعودی عرب کے صوبہ قطیف میں سعودی عرب کی ڈکٹیٹر اور خونخوار حکومت کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے سعودی حکومت نے اب تک شہید آیت اللہ نمر کی لاش ورثاء کے حوالے نہیں کی۔
News ID 1860977
آپ کا تبصرہ