2 نومبر، 2015، 5:49 PM

چین نے مقامی سطح پر پہلا مسافر طیارہ تیارکرلیا

چین نے مقامی سطح پر پہلا مسافر طیارہ تیارکرلیا

چین نے ہوا بازی کے شعبے میں بھی قدم رکھتے ہوئے مقامی سطح پر پہلا مسافر طیارہ تیارکرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے ہوا بازی کے شعبے میں بھی قدم رکھتے ہوئے مقامی سطح پر پہلا مسافر طیارہ تیارکرلیا ہے۔ طیارہ کی رونمائی کی مرکزی تقریب بیجنگ کے پوڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئی جس میں 4 ہزار سے زائد سرکاری افسران نے شرکت کی۔ چینی ہوا بازی کا شعبہ اس سے قبل نامور کمپنی بوئنگ اور ایئربس ایئرکرافٹ کے تیار کردہ جہازوں پر انحصار کرتا تھا تاہم تاریخ میں پہلی بار مقامی سطح پر 2 انجن والا سی 919 تیار کرلیا گیا ہے جسے مقامی ایئرلائن میں شامل کیا جائے گا۔ دوسری جانب مسافر طیارہ تیار کرنے والی کمپنی کمرشل ایئرکرافٹ آف چائنا کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ طیاروں کو دیکھتے ہوئے 21 کسٹمرز نے 517 طیاروں کے آرڈر دیئے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق مقامی ایئرلائنز سے ہے جب کہ مقامی سطح پر تیار کردہ لمبوترے جہاز میں 158 مسافروں کے سفر کی گنجائش ہے۔

News ID 1859296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha