9 جنوری، 2016، 1:20 PM

چین 2016 میں پائلٹ والے خلائی جہازخلا میں بھیجے گا

چین 2016 میں پائلٹ والے خلائی جہازخلا میں بھیجے گا

چینی اخبار کے مطابق چین 2016 میں پائلٹ والے خلائی جہازخلا میں بھیجے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےچین کے اخبار "چائنا ڈیلی" کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی اخبار کے مطابق چین 2016 میں پائلٹ والے خلائی جہازخلا میں بھیجے گا۔ اطلاعات کے مطابق چين کے سرکاری خلائی کارپوریشن کا کہنا ہے کہ چین 2016 میں پائلٹ والے خلائی جہاز سمیت ریکارڈ توڑ تعداد میں خلائی جہازوں کو خلا میں بھیجنا چاہتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین رواں سال 20 سے زیادہ جہاز خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے جو اس سے قبل ایک سال میں بھیجے جانے والے خلائی جہازوں سے زیادہ ہے۔خلائی کارپوریشن کا کہنا ہے کہ رواں سال کے وسط میں مدار میں خلائی لیبارٹری تیانگ گونگ 2 بھی بھیجی جائے گی تاکہ تعمیر کئے جانے والے چینی خلائی اسٹیشن پر لائف سپورٹ سسٹم کو آزمایا جائے۔جس کے بعد خلائی لیبارٹری میں خلا بازوں کو بھیجا جائے گا۔ چائنا ڈیلی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چینی خلائی اسٹیشن کا بنیادی حصہ سن 2018 میں چلایا جائے گا اور سن 2022 میں اسٹیشن کومکمل طور پر فعال کردیا جائے گا۔

News ID 1860935

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha