مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماہرین نےایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ پرغیرمعمولی وقت صرف کرنے والے نوعمر لڑکے اور لڑکیوں میں ہائی بلڈ پریشر کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔امریکی اسپتال کے ماہرین نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 134 افراد کا جائزہ لیا جن میں سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 26 افراد کا بلڈ پریشر ہائی نوٹ کیا گیا جس کے بعد ماہرین نے انکشاف کیا کہ ایک ہفتے میں 14 گھنٹے انٹرنیٹ پر گزارنے والے نوعمر بچوں میں بلڈ پریشر کے امراض پیدا ہوسکتے ہیں۔ اپنی نوعیت کی اس اولین تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں گم رہنے والے افراد معاشرے سے الگ تھلگ، ذہنی دباؤ اور موٹاپے کے شکار ہونے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کے عارضے میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔ جو نوعمر افراد ہفتے میں 25 گھنٹے انٹرنیٹ استعمال کرتے رہے ان میں ہائی بلڈپریشر نوٹ کیا گیا۔
ماہرین نےایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ پرغیرمعمولی وقت صرف کرنے والے نوعمر لڑکے اور لڑکیوں میں ہائی بلڈ پریشر کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
News ID 1858732
آپ کا تبصرہ