مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے امریکہ نواز بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بحرینی بادشاہ اس سفر میں سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ سلمان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
اسلامی ذرائع کے مطابق خلیج فارس کے عرب حکمراں اللہ تعالی کے احکام اور فرامین پر عمل کرنے کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کے احکامات پر عمل کررہے ہیں جس کی وجہ سے عالم اسلام کو زبردست نقصان پہنچ رہا ہے۔ عالم اسلام اور مسلمانوں کے خلاف خلیج فارس کے عرب حکمرانوں کی خیانت روز روشن کی طرح واضح ہے۔
آپ کا تبصرہ